وزارت داخلہ نے پولیس سرچنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا
نجی سیکیورٹی کمپنی کا اہلکار پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، وزارت داخلہ
وفاقی وزارت داخلہ نے پولیس سرچنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
پولیس کیجانب سے سرچنگ کے حوالے سے جاری آرڈرمیں کہا گیا ہے نجی کمپنیوں میں پولیس کو تفتیش کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
نئے حکم نامہ کے مطابق ملک میں کسی بھی نجی سیکیورٹی کمپنی کا کوئی اہلکار نہ تو پولیس کو تلاشی سے روکے گا، نہ ہی پولیس کے معاملات میں مداخلت کرے گا۔
حکم نامے میں دو ٹوک خبردار بھی کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔
INTERIOR MINISTRY
Police searching
New Order
تبولا
Tabool ads will show in this div