این ٹی ڈی سی نے وزیراعظم کی بچت پالیسی کو ہوا میں اڑا دیا

نئے ایم ڈی، ڈی ایم ڈی اوراعلیٰ افسران کیلئے لاکھوں روپے کی مراعات کی منظوری
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

ملک کو درپیش بدترین مالی بحران کے باوجودنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے وزیراعظم کی بچت پالیسی کوہوا میں اڑادیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اعلیٰ افسروں پر نوازشات کی بارش کرتے ہوئے نئے ایم ڈی، ڈی ایم ڈی اور اعلیٰ افسران کے لئے لاکھوں روپے کی مراعات کی منظوری دیدی ۔

تفیصلات کے مطابق وزیراعظم کی بچت مہم کی کھلم کھلا خلاف ورز ی کرتے ہوئےاین ٹی ڈی سی کے نئے سربراہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے اپنے اورساتھی افسروں کے لئے لاکھوں روپے کے خصوصی الائونس منظوری کرا لئے۔

این ٹی ڈی سی بورڈ نے اپنے خصوصی اجلاس میں ایم ڈی سمیت دیگرافسروں پرالائونس کی شکل میں لاکھوں کی نوازشات کی منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیلئے پانچ لاکھ ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کیلئے تین لاکھ منیجنگ الائونس منظورکرلیاگیا ۔جنرل مینیجرز،سی ایف او،چیف انجنئیرزبھی پیچھے نہیں رہے۔ بورڈ نے کمال فراخدلی دکھاتے ہوئے ان اعلٰیٰ افسروں کے لئے بھی دو دولاکھ روپے ماہانہ الاونس کی منظوری دیدی ہے۔

بدترین معاشی بحران کے باعث وزیراعظم اور وفاقی وزرا اپنی مراعات سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔ جبکہ حکومت کے ذیلی ادارے کے افسران بدترین خسارے کے باوجود اپنی مراعات سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

پاکستان

NTDC

board of directors

Approval of Privileges

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div