لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی

ایل ڈی اے کے جعلی کاغذات اوردیگرسرکاری دستاویزات برآمد، دوملزم گرفتار

لاہورکے علاقےغازی آباد میں پولیس نے اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا،جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےجعلی اسناد، جعلی اشٹام پیپر، جعلی ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑی لی، اور دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق کروڑوں روپےکے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذات اوردیگرسرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے سکینر، فوٹو کاپی مشینیں اوردیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔

fraud

LAHORE POLICE

2 accused arrested

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div