’ چُپ کر کے بیٹھ جاؤ’ ، مریم نواز عمران خان پر برس پڑیں

سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے، ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں، جاننا چاہتے ہیں انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں، عمران خان

انہوں نے مزید لکھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ، جنرل (ر) فیض، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ایک ختم نہ ہونے والی فہرست ہے، ایک اورفہرست دوستوں کی بھی ہے، پھراس نے پالنےپوسنےوالےکودھوکادےدیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div