امریکا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 امریکی فوجی ہلاک
حادثہ امریکی ریاست کینٹکی میں پیش آیا، ہیلی کاپٹروں میں سوار کسی اہلکار کی جان نہ بچائی جا سکی
امریکی ریاست کینٹکی میں دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے نو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ فورٹ کیمبل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرائے۔ دونوں ہیلی کاپٹروں پر سوار کسی اہلکار کی جان نہ بچائی جا سکی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثے کے بعد واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div