پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل نہیں کیا گیا، آئی ڈبلیو ایف
انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے کہا ہے کہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل نہیں کیا گیا۔
اپنے ایک بیان میں آئی ڈبلیو ایف نے کہا ہے کہ پی او اے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور عبوری کمیٹی نے ہمیں کئی خطوط لکھے، آئی ڈبلیو ایف پاکستان کے تمام معاملے سے آگاہ ہے۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ڈوپنگ کی کئی خلاف ورزیوں کی رپورٹ کی ہے۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجسنی اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور یہ عمل جاری ہے۔
عالمی تنظیم نے مزید کہا کہ پی او اے کی منظور شدہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آئی ڈبلیو ایف کی باضابطہ رکن ہے، آئی ڈبلیو ایف پاکستان میں صورتحال کا جائزہ جاری رکھے گی، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحقیقات مکمل ہونے تک پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن آئی ڈبلیو ایف کی ممبر ہے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر معطلی کی کوئی سزا نہیں ہے۔