جاننا چاہتے ہیں انتخابات 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں، عمران خان

عدالت عظمیٰ کا بنچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ کا ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چیئر مین پی ٹی آئی کا ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے بنچ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف جاننا چاہتے ہیں کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین نے لکھا کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا بنچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نے لکھا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے 90 روز میں انعقاد کے حوالے سے متعلقہ آئینی شق ناقابل تسخیر ہے، امپورٹڈسرکار، سرپرست اور نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانے پر اتر آئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں، توشہ خانہ کیس؛عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عمران خان نے مزید لکھا کہ دستور کے مختلف حصوں/ شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور سزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں اپنی عوام سے کہتا ہوں باہر نکلیں اور پر امن احتجاج کریں۔ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور سب جانتے ہیں پی ٹی آئی کیخلاف ہونے والی اس فسطائیت کی لہر کے پیچھے کون ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم اس فسطائیت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، آخری گیند تک لڑیں گے اور ملک پر مسلط کیے گئے چوروں کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div