شاہین شاہ آفری کا نوٹنگھم، سعود شکیل کا یارکشائر کاؤنٹی کیساتھ معاہدہ

قومی فاسٹ باولر وائیٹالٹی بلاسٹ میں ٹورنامنٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرینگے

حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان اور قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم جبکہ ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل کا یارکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔

شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاونٹی نوٹنگھم شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا، قومی فاسٹ باولر وائیٹالٹی بلاسٹ میں ان ایکشن ہونگے، وائیٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرینگے۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نوٹنگھم شائر جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے جو میرے مزاج سے ملتی ہے، میرا مقصد نوٹنگھم شائر کو کامیابیاں دلوانا ہے۔

دوسری طرف قومی کرکٹر سعود شکیل نے یارکشاٸر سے معاہدہ کرلیا، وہ رواں سیزن کے پہلے مرحلے میں انگلش کاؤنٹی میں یارکشائر کی نمائندگی کرینگے۔

کیوی کھلاڑی نیل ویگنر کے انجرڈ ہونے پر یارکشاٸر نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں شامل کیا، سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div