چلی: پہلی بار انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص
متاثرہ شخص کے رابطے میں آنیوالوں سے متعلق تحقیقات جاری
جنوبی امریکی ملک چلی میں پہلی مرتبہ انسان میں برڈ فلو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ برڈ فلو کی تصدیق 53 سالہ شخص میں ہوئی، جن میں ایچ 5 این ون انفلوئنزا کی شدید علامت پائی گئیں۔
چلی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ برڈ فلو سے متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے، تاہم ان سے رابطے میں آنیوالوں سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں برڈ فلو کی 15 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے H5 اور H7 نامی اقسام جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔
دنیا میں پہلی بار 2003ء میں بڑے پیمانے پر برڈ فلو کی بیماری پھیلی، جس سے ایک درجن سے زائد ممالک متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
bird flu
Chile
H5N1
تبولا
Tabool ads will show in this div