چیئرمین نیب کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر
وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے برابر کر دیئے گئے۔
وزارتِ قانون و انصاف نے چیئرمین نیب کے قواعد و ضوابط سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گی۔
مزید جانیے: ٹیکس معاملات نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیئے گئے، بل منظور
وزارتِ قانون و انصاف نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو قومی احتساب بیورو کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان
Chairman NAB
تبولا
Tabool ads will show in this div