شکیب الحسن نے ٹم ساؤتھی سے بڑا اعزاز چھین لیا

بنگلہ دیشی اسپنر ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ٹم ساؤتھ سے آگے نکل گئے

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی سے ٹی 20 انٹرنیشنل کا اہم اعزاز چھین لیا۔

بنگلہ دیشی اسپنر شکیب الحسن نے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

شکیب الحسن نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں، وہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں لے کر مختصر ترین کرکٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنیوالے کھلاڑی بن گئے۔

مزید جانیے: آئی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ون ڈے میں بادشاہت برقرار

بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن نے 2006ء میں زمبابوے کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبو کیا تھا، وہ اب تک 114 میچز کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 136 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی 134 وکٹیں لے کر دوسرے جبکہ بنگلہ دیش کے مایہ ناز اسپنر راشد خان 129 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 سے زائد وکٹیں لینے والوں میں پاکستان کے شاداب خان بھی شامل ہیں، جنہوں نے اب تک 101 شکار کئے ہیں۔

کرکٹ

BANGLADESH

T20i

Shakib ul Hasan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div