اینٹی کرپشن ملتان نے شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی کوگرفتارکرلیا

ملزم پرتین سال میں دو ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام تھا

اینٹی کرپشن ملتان نے کرپشن اسکینڈل میں ملزم مظہرعباس کو گرفتارکرلیا۔ملزم پرتین سال میں دو ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔

ملزم پرالزام عائد ہےکہ فلورملزسے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپےمیں فروخت کرتا رہا۔ملزم مظہرعباس کوروزانہ 2 ہزارسے5 ہزار تھیلا آٹاملتا تھا۔

سابق صوبائی وزیرچوہدری ظہیراور ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے

اینٹی کرپشن ملتان نےمحکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کرملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ مظہرعباس کوسابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا۔

SHAH MEHMOOD QURAISHI

ANTI CORRUPTION

FIA ANTI CORRUPTION UNIT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div