پی ٹی آئی دورکے بھرتی پانچ ہزارسوشل میڈیا انفلوئنشل فارغ کرنے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات نے بیورکریسی کے رویے سے تنگ آکرچیف سیکرٹری کوخط لکھ دیا
سرکاری وسائل پرپارٹی کی تشہیری مہم اب مزید نہیں چلےگی۔خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی ٹی آئی کے دورمیں بھرتی کیے گئے پانچ ہزارسوشل میڈیاانفلوئنشل کوفارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
خیبرپختونخوامیں نگراں حکومت اور بیورکریسی بھی آمنے سامنے آگئی ہیں اورکام نہ ہونے کا سارا ملبہ افسرشاہی پرڈال دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات نے بیورکریسی کے رویے سے تنگ آکرچیف سیکرٹری کوخط لکھ ڈالا ہے۔
نگراں حکومت نےپی ٹی آئی کے دورمیں بھرتی کیے گئے پانچ ہزارسوشل میڈیاانفلوئنشل کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔
bureaucracy
khyber pakhtunkhwa
caretaker government
PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)
Social Media Influential
تبولا
Tabool ads will show in this div