جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس تعینات

جسٹس مسرت ہلالی مستقبل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائمقام چیف جسٹس ہوں گی، صدر نے منظوری دیدی
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس چیف تعینات ہو گئیں، جسٹس روح الامین ایک دن کے لئے چیف جسٹس ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 30 مارچ کو چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس روح الامین ایک دن کے لئے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔

31 مارچ کو جسٹس روح الامین کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گی۔جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون قائمقام چیف جسٹس ہوگی۔

صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس روح الامین کی ایک دن اور جسٹس مسرت ہلالی کو مستقبل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائمقام چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن جب تک مستقل چیف جسٹس کی تقرری نہیں کرتا اس وقت تک جسٹس مسرت ہلالی قائمقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دینگی۔

یاد رہےجسٹس مسرت ہلالی 2013 کو پشاورہائیکورٹ کی ایڈیشنل جج تعینات ہوئیں اور پھر 2014 میں ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

Peshawar High Court

Justice Musrat Hilali

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div