جس کو سلیکشن کمیٹی بہتر سمجھے وہ ٹیم کا حصہ ہو گا، عامر جمال

جب تک کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان میں کھیلوں گا، کسی دوسرے ملک نہیں جاؤں گا، بلال آصف
<p>File photo</p>

File photo

رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ رمضان ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں، تمام سٹارز شرکت کررہے ہیں، بطورِ کرکٹر ہمارا کام پرفارم کرنا ہے، سلیکشن پر سوال نہیں کرسکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی بہتر جانتی ہے، جہاں بھی موقع ملے گا پرفارم کریں گے، بابر اعظم تمام نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہمارا کام ہے جہاں بھی پلیٹ فارم ملے پرفارم کریں، وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں بہترین باؤلنگ کی۔

آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ کپتان بہتر جانتا ہے کہ کس باؤلر کو موقع دینا ہے، وکٹ کنڈیشنز کو دیکھ کر اپنی باؤلنگ کا پلان کرتے ہیں، ہر گیند پر پلان تبدیل کریں گے تو کافی مسئلہ ہو گا، ابھی تک الیکس ہیلز کو باؤلنگ کرنا مشکل تھا لیکن جب انہیں آؤٹ کیا تو کافی حوصلہ ملا، آل راؤنڈر میں کافی مقابلہ ہے، جس کو سلیکشن کمیٹی سمجھے وہ ٹیم کا حصہ ہوگا۔

دوسری طرف آف سپنر بلال آصف نے کہا کہ سیکنڈ الیون میں کھیلا اور چالیس آؤٹ کیے، جہاں مجھے موقع ملا ہے پرفارم کرتا رہا ہوں، سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوگا، ایک دم سے کسی کھلاڑی کو سائڈ پر کرنا غلط ہے، سینئر کھلاڑیوں کو اچانک سے سائڈ پر نہیں کیا جاتا، پرفارمنس کے باوجود مجھے پورا سیزن بٹھایا گیا۔

آف سپنر نے مزید کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی آئی ہے امید ہے چیزیں بہتر ہونگی، جب تک کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان میں کھیلوں گا، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں لیگ کھیلنے کیلئے بھی نہیں جاتا، کوشش ہے کہ اپنے ملک میں رہوں اور پرفارم کروں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div