پاکستان کی بھارت میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے موضوعات پر روشنی ڈالی، دفتر خارجہ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پاکستان نےبھارت میں ہونیوالے شنکھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف پاکستان کےعوام نےعظیم قربانیاں دی ہیں۔

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کا اجلاس ہوا ،بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت دوول نے نئی دہلی میں اجلاس کا افتتاح کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن انجنئیر عامرحسن نے پاکستان کی نمائندگی کی،انجینئرعامرحسن بذریعہ زوم لنک اجلاس میں شریک ہوئے

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن انجنئیرعامرحسن نے اپنے خطاب میں دہشت گردی اورانتہاپسندی کے موضوعات پرروشنی ڈالی۔

انجینئرعامرحسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف پاکستان کےعوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، استحکام اوراقتصادی ترقی پر مبنی ہے، پاکستان ایس سی او کے اغراض و مقاصد پر کاربند ہے۔

پاکستان

انڈیا

SHANGHAI COOPERATION ORGANIZATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div