کسان اتحاد نے ملک بھر میں زرعی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا

پیداوار نہ بڑھی تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑجائیگی، صدر کسان اتحاد
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

کسان اتحاد نےملک بھر میں زرعی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی ۔

کراچی میں صدرپاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھرنے ملک میں فوری زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اور کہا ہے کہ پیداوار نہ بڑھی تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑجائیگی،زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی اورامن و امان بہتر ہوگا آرمی چیف سے اپیل ہے کہ کسانوں کے ساتھ مل کر بنجر رقبوں کو زیر کاشت لایا جائے۔

خالد محمود کھوکھرنے کہا جدید مشینری اورٹیکنالوجی اختیار کرنا ہوگی،اور زرعی رقبہ پر سوسائٹی بنانے پر پابندی لگائی جائے۔

all pakistan kissan ittehad

Agricultural Emergencies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div