ون ڈے ورلڈکپ، پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے بنگلا دیش میں ہونے کا امکان

بھارت کے بنگلا دیش کے ساتھ بہتر تعلقات، پاکستانی میچز وہاں ہونے پر ہندوستانی کیلئے بھی آسانی
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے اثرات کھیلوں پر حاوی ہونے لگے، ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شرکت نہ کیے جانے کے بعد پی سی بی کی دھمکی کام کر گئی، ہمسایہ ملک میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے اپنے میچز گرین شرٹس کی جانب سے بنگلا دیش میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

رواں سال کے دوران دو میگا ایونٹ ایشیا میں ہونے ہیں، سب سے پہلے ایشیا کپ پاکستان میں ہوںگے جس کے بعد ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت میں ہو گا، اس دوران دونوں ممالک کے دوران کشیدگی نے آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم اپنے میچز پاکستان کے بجائے نیوٹرلز وینیو پر کھیلیں گے، اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے معاملہ آئی سی سی کے اجلاس میں زبردست اٹھایا۔ اس دوران پاکستان کی طرف سے کہا گیا کہ کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنے پڑے گا بصورت دیگر ہم بھی وہاں پر جا کر نہیں کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں، نجم سیٹھی ڈٹ گئے، ایشیا کپ ہر صورت پاکستان میں ہو گا

کرکٹ کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 2023ء کے ون ڈے ورلڈکپ کے پاکستانی میچز بھارت کے بجائے بنگلا دیش میں ہو سکتے ہیں، اس میگا ایونٹ کا میزبان ہندوستان ہے۔ اگر بھارت ایشیا کپ میں کھیلنے نہیں آتا تو اس کے اثرات آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی پر بھی پڑ سکتے ہیں جو فروری 2025ء میں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ہو گی۔

کرک انفو کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اصولی طور پر ہائبرڈ ماڈل پر غور کرنے پر اتفاق کیا جو ٹورنامنٹ کو پاکستان میں منعقد کرنے کی اجازت دے گا لیکن بھارتی میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے حتمی فیصلہ تاحال ہونا باقی ہے۔ نیوٹرل مقام میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، سری لنکا یا یہاں تک کہ انگلینڈ شامل ہیں۔ پاک بھارت گیمز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے اور اگر بھارت فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فیصلہ کن میچ بھی نیوٹرل مقام پر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں، ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں ہوگا، بھارت نے نہیں آنا تو نہ آئے، رمیز راجہ

پی سی بی نے پھر غیر رسمی بات چیت میں جو حل تجویز کیا تھا اسے ورلڈ کپ پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔ ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت کے دس مقامات پر کھیلا جانا ہے لیکن پی سی بی کچھ عرصے سے کہہ رہا ہے اس ایونٹ میں ان کی شرکت یا ان کی شرکت کی نوعیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ بھارت کیا فیصلہ کرتا ہے۔

بنگلہ دیش کو ہندوستان سے قربت کی وجہ سے آپشن کے طور پر تجویز کیا گیا ہے اور یہ کہ اس دوران لاجسٹک رکاوٹ میں کوئی پیش نہیں آئیگی۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div