سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عدالتی آمریت قائم کی، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری نے عدالتی آمریت قائم کی، کس قانون کے تحت ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا، کوئی تو وجہ ہے تمام آمروں کی اولادیں تحریک انصاف میں ہیں، بحران سے نکلنا ہے تو اُس کے ساتھ بھی بیٹھنا پڑے گا جس کی شکل پسند نہیں۔
وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس پاکستان لائے، قوم نے دہشتگرد کا بہادری سے مقابلہ کیا پاکستان سے دہشتگردی ختم کی، نیٹو اور امریکا افغانستان میں کامیاب نہیں ہوئے ہم یہاں کامیاب ہوئے، عمران خان نے دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم پر ماضی میں نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا، اس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا۔
مزید جانیے: جس ضلع میں زیادہ مسئلہ ہے وہاں الیکشن مؤخر ہوسکتے ہیں، چیف جسٹس
بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تو وجہ ہے کہ اس ملک میں جو بھی آمر آئے، ان کی اولادیں اس وقت تحریک انصاف میں ہیں، انہیں پتہ ہے کہ ان کا سیاسی مستقبل اسی دور میں ہے جب سیلکٹڈ دور ہو، جب آمرانہ دور ہو، اگر ہماری اسٹیبمشنٹ نیوٹرل ہو تو ایسے لوگوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔