سرکاری افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش

مفت خوری ختم کرنا ہوگی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔ چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کہتے ہیں آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید جانیے: آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری،عوام پر بجلی گرادی گئی

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے۔

یہ بھی پرھیں : بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ کابینہ میں پیش، این ٹی ڈی سی اور نیپرا ذمہ دار قرار

نور عالم خان نے کہا کہ مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھاؤں گا، آئی ایم ایف کے ترلے کررہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔

wapda

NOOR ALAM KHAN

PUBLIC ACCOUNTS COMMITEE (PAC)

FREE ELECTRICITY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div