سیاسی بے یقینی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔
سیاسی بے یقینی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مندی کی طرف دھکیل دیا، بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 202 پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار 880 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40 ہزار 186 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اختتام تک یہ تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 859 پوائنٹس کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 2 ارب 34 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار 699 روپے تھا۔
stock market
KSE 100 Index
PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)
تبولا
Tabool ads will show in this div