کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ
جانی نقصان نہیں ہوا، مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ایس پی ملیر
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن منزل پمپ کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں منزل پمپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد نے پولیس موبائل پر دستی پھینکا اور فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر حسن سردار کہتے ہیں حملےمیں کوئی جانی نقصان نہں ہوا۔
ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے بتایا کہ حملے کے وقت شاہ لطیف تھانے کی پولیس موبائل اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی۔
انہوں نے کہا کہ دستی بم موبائل سے ٹکرا کر زمین پر پھٹا، اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑے تھے، حملے میں پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
Karachi Blast
POLICE MOBILE ATTACK
تبولا
Tabool ads will show in this div