رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،غیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
رینجرزاورپولیس نے سکھربائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے سکھر،مورو،حیدرآباد اورکراچی اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی۔
رینجرز نے کرایہ پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ترجمان رینجرزکےمطابق ملزمان مسافرکوچ نمبرJC-0245پرکوچ کے مالک ثابت خان کے کہنے پراسلحےکی بڑی کھیپ جس میں رائفل،کلاشنکوف،9ایم ایم پستول، ،ایک ہزارگولیاں اورمختلف ہتھیاروں کےاٹھائیس میگزین شامل ہیں۔
رینجرز کا نوجوان پر تشدد، معاملے کی حقیقت سامنے آگئی
ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ پشاورسے سکھر،مورو،حیدرآباد اورکراچی میں سپلائی کررہےتھے۔مشترکہ کارروائی میں کوچ اوراس سے برآمد اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔اسلحہ کوچ کےخفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔