پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور کیخلاف پولس کو تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلبی سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار
عدالت نے مقدمات اندراج کی صورت میں ایف آئی آرکی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھکر میں علی امین گنڈا پور کا مبینہ طور پر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
اس کے علاوہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریز کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، عدالت نے 31 مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔