مبینہ پولیس مقابلے میں حراست سے فرار ہونیوالا ملزم ہلاک

ملزم قتل، دہشت گردی اور زناء بالجبر کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں حراست سے فرار ہونیوالا ملزم ہلاک ہوگیا۔

سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق حراست سے فرار ہونیوالا ملزم علی رضا کھوکھر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کھوکھر کو آج شام دو موٹر سائیکل سوار ملزمان ساندہ کے علاقہ سے چھڑا کر لے گئے تھے ۔ ملزمان فرار ہوتے ہوئے سرکاری رائفل بھی ساتھ لے گئے تھے۔

لاہور:اغوا ہونیوالے7سالہ بچے کی لاش دریائے راوی سے برآمد

ڈی ایس پی محمد علی بٹ نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا تو چوہنگ کے علاقے میں ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔ ملزم علی رضا کھوکھر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا۔ ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ہلاک ملزم قتل، دہشت گردی، بھتہ خوری اور زناء بالجبر کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

street crimes

LAHORE POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div