80 سالہ خاتون نے حیران کن عالمی ریکارڈ بنالیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق
80 سالہ کینڈین خاتون نے خون عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
رپورٹ کے مطابق جوزفین میچا لوک نے اپنی زندگی میں اب تک 203 یونٹ خون کا عطیہ کیا ہے جس سے بے شمار افراد کی جان بچی ہے جو کہ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہے۔
طبی ماہرین نے رمضان المبارک میں ورزش ضروری قرار دے دی
رپورٹ کے مطابق جوزفین گذشتہ چھ دہائیوں سے باقاعدگی سے خون کا عطیہ کر رہی ہیں، انہوں نے 1965 میں 22 سال کی عمر سے خون کا عطیہ کرنا شروع کیا۔
جوزفین میچالوک کے اس ورلڈ ریکارڈ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کر دی ہے۔
گینز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جوزفین کو مبارک ہو جنہیں زندگی میں سب سے زیادہ خون عطیہ کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
جوزفین میچالوک نے بتایا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ریکارڈ بناؤں گی، میں اِس غرض سے عطیہ نہیں کرتی تھی۔ میرا ارادہ ہے کہ میں مزید خون عطیہ کرتی رہوں گی۔