تکنیکی خرابی کا شکار روسی خلائی کیپسول زمین پر پہنچ گیا
انٹرنیشنل اسپین اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کا شکار روسی خلائی کیپسول زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گیا۔
روسی خلائی کیپسول ایم ایس ٹوئنٹی ٹو تین ماہ پہلے عالمی اسپیس اسٹیشن پرروانہ ہوا تھا تاہم کولنگ سسٹم میں چند روز پہلے خرابی پیدا ہوئی اور اسے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خلائی کیپسول بغیر عملے کے زمین پر پہنچ گیا۔ جس کی مکمل طورپر مانیٹرنگ کی گئی۔ ناسا ماہرین نے خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ نیا خلائی جہاز بھیجنے کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔
خلا میں پھنسے عملے کو واپس لانے کےلیے ریسکیو مشن کا آغاز
اس سے قبل 24 فروری کو خلا میں پھنسے عملے کو واپس لانے کےلیے روس نے سویوز ریسکیو جہاز کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج دیا۔
روسی نیوزایجنسی کے مطابق سویوز قازقستان کے اسپیس سینٹر سے عالمی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ مشن خلائی اسٹیشن پر پھنسے عملے کو زمین پرواپس لائے گا۔