سابق صوبائی وزیرچوہدری ظہیراور ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پرآگئے

چوہدری ظہیرالدین، علی افضل ساہی اور شکیل شاہد کو29 مارچ کو طلب

سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر اور انکے ساتھی ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔

چوہدری ظہیرالدین، علی افضل ساہی، میاں وارث عزیز اور شکیل شاہد کو29 مارچ کو کروڑوں کے گھپلوں کے مقدمات میں انکوائری کیلئے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی افضل ساہی نے ساہیانوالہ، کھڑیانوالہ اور کینال ایکسپریس وے منصوبوں میں رشوت وصول کی جبکہ اڈا پل، ٹلاکے تا چک نمبر16کے روڈ کی تعمیر میں بھی رشوت وصول کی۔

اسٹریٹ لائٹس کو آٹو سوئچنگ پرتبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی

سابق ایم پی اےتحریک انصاف افضل ساہی نے سارے ٹھیکے ہائی ویز افسران کی ملی بھگت سے دیئے، علی افضل ساہی نے تمام کرپشن حسن محمود باجوہ اور صدام حسین کو ایڈیشنل چارج دلوا کرکی۔

وارث عزیز نےایف ڈی اے میں2500کنال زرعی اراضی کو رہائشی میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا۔ سابق ایم پی اے شکیل شاہد پر ہائی وے کا ایکسئین لگوا کر کروڑوں روپے کے گھپلوں کا الزام ہے۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین اور علی اختر ایم پی اے غیرقانونی بس سٹینڈ چلا رہے ہیں۔ علی اختر نے بطورتحصیل ناظم جعلسازی سےتیمور ٹریولر کا نقشہ بنواکر ریکارڈ میں شامل کیا۔

ANTI CORRUPTION

PUNJAB CARETAKER CABINET

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div