پاکستان بار کونسل کی الیکشن کے معاملہ پرفل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز
پاکستان بار کونسل نے الیکشن کے معاملہ پر فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دے دی ۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ ملک اورعوام کو انارکی سے محفوظ رکھنے کیلئے آئین کی تشریح کرے،فل کورٹ میں گزشتہ راؤنڈ میں مقدمہ سے انکار کرنے والے دو ججز کو شامل نہ کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں،سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر بار کونسل کو شدید تشویش ہےَ۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق سپریم کورٹ کو سیاسی معاملہ پر ازخود نوٹس لینے کی ضرورت نہیں تھی،جس معاملے پر ازخود نوٹس لیا گیا وہ دو ہائی کورٹس میں زیر التواء تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ سی سی پی او لاہورکے سروس میٹر میں الیکشن معاملے کا ازخود نوٹس لیا گیا،ازخود نوٹس کیس سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدالت کی تکریم میں کمی ہوئی۔