آئین کی پاسداری، ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی 30 اپریل کی تاریخ کے حساب سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی، رد عمل
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئین کی پاسداری کے لیے ہر طرح کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں گے ملک میں قانون ختم ہوگیا، پی ٹی آئی 30 اپریل کی تاریخ کے حساب سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔ پی ڈی ایم سے سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ چوروں کا گروہ اور مافیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جس کی سیاسی موت الیکشن کی تاریخ ہے۔ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن اور بزدل آدمی ہے، جس کے حالیہ بیانات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ یہ وہی ہیں جن کے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div