پی ٹی آئی حکومت کا صحت سے متعلق اہم منصوبہ ختم کردیا گیا
خیبرپختوںخوا کے نگراں حکومت نے محکمہ صحت میں اصلاحات سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کا اہم منصوبہ ختم کردیا۔
خیبرپختونخوا کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس (ایم ٹی آئی) اسپتالوں کا پالیسی بورڈ تحلیل کردیا گیا۔ بورڈ چیئرمین اور ارکان کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان بھی چیئرمین کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے 2013 میں خیبر پختونخوا میں ایم ٹی آئی آرڈیننس پر کام شروع کیا اور 2015 میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ایکٹ کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور لاگو کیا گیا۔
طبی تحقیق کی روشنی میں روزے کے حیران کن فوائد
ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری اسپتالوں کو ایک خود مختار ادارہ بنایا گیا ہے جس کے تحت اسپتال اپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا جبکہ ہسپتالوں کے انتظامی امور چلانے کے لیے پانچ رکنی بورڈ آف گورنرز کا تقرر کیا گیا ہے۔
بورڈ آف گورنرز میں صحت کے شعبے اور انتظامی امور کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بورڈ آف گورنرز کی تقرری وزیراعلٰی جبکہ وفاق میں یہ ذمہ داری وزارت صحت کو دی گئی ہے۔