تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور

ایوان توقع کرتاہےاعلیٰ عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سےگریزکرےگی،قرارداد

قومی اسمبلی میں تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پیش کی۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان عدلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے،اور توقع کرتاہےاعلیٰ عدلیہ سیاسی معاملات میں مداخلت سےگریزکرےگی، یہ ایوان تمام اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی وقت کرانےکا مطالبہ کرتا ہے،دستوری،اجتماعی دانش کےمعاملات کی سماعت عدالت عظمیٰ کافل کورٹ کرے۔

وزیر اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد
وزیر اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سےمتعلق کیس میں چارتین کےتناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے،یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کےتحت شفاف انتخابات کرانےکاپابند ہے،الیکشن کمیشن کےآئینی اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے،الیکشن کمیشن کوصوابدیدکےمطابق الیکشن کاانعقادکرانےدیاجائے۔

قرار داد کے مطابق ملک میں معاشی استحکام کیلئےسیاسی استحکام ضروری ہے،تمام اسمبلیوں کےالیکشن بیک وقت غیرجانبدارنگراں حکومتوں کےتحت ہونےچاہئیں،بیک وقت انتخابات سےہی حقیقی سیاسی استحکام کی طرف بڑھاجاسکتاہے۔

قومی اسمبلی نے ملک بھر میں الیکشن ایک ہی روز کرانے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ۔

جس کے بعد سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

NATIONAL ASSEMBLY

MARYAM AURANGZEB

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

GENERAL ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div