سرکاری حج اسکیم کے تحت بیالیس ہزار تین سو انتالیس درخواستیں موصول
درخواستوں کی وصولی 31مارچ تک جاری رہے گی، ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 5 اپریل کو ہونےکا امکان
سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک بیالیس ہزارتین سوانتالیس حج درخواستیں موصول ہوگئیں۔ اسپانسرزاسکیم کے تحت تین ہزارسے زائد عازمین نے کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔
وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت چوالیس ہزارآٹھ سو دوعازمین حج کرسکیں گے۔ اسپانسرز اسکیم کے تحت غیرملکی کرنسی میں رقم جمع کروا کر تین ہزاردو سو بیاسی عازمین نے حج کا کنفرم ٹکٹ حاصل کرلیا۔
حج درخواستوں کی وصولی اکتیس مارچ تک جاری رہے گی۔ ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی پانچ اپریل کو ہونےکا امکان ہے۔
پاکستان
Ministry of Religious Affairs
fedral govt
HAJJ 2023
تبولا
Tabool ads will show in this div