ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ توڑنے پر شاہد آفریدی کی شاداب خان کو مبارکباد

آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا، بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں، سابق کپتان کا ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

سماء نیوز کے ڈائریکٹر سپورٹس اور قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاداب خان کو مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے پہلے 100 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ شاداب خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے اور وہ مینز ٹی ٹوئنٹی میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے اس سے قبل شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باؤلر تھے۔

یہ بھی پڑھیں، شاداب خان ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے

شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا، یہ ان کے کیرئیر کا 87 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تھا۔

اُدھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے 100 وکٹیں حاصل کرنے پر لکھا کہ شاداب خان مبارک ہو، آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا، آپ بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں، مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات پاکستان نے زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی احسان اللہ اور صائم ایوب نے اپنا ٹیلنٹ دکھایا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div