ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ

15 اپریل کے بعد سے الگورتھم کی جانب سے تجویز یا ریکومینڈ کی جانے والی ٹوئٹس میں عام صارفین کے اکاؤنٹس کو مدنظر نہیں رکھا جائیگا، مسک
<p>File photo</p>

File photo

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کو بھی کمائی کا ذریعہ بنایا جائیگا، جس کے لیے انہوں نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ٹویٹر پر بلیو ٹک حاصل کرنے والوں کو پیسے ادا کرنے ہوں گے۔

اب ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پولز میں ووٹ کا حق صرف ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو ہوگا۔ مگر عام صارفین کو زیادہ بڑا دھچکا ایک اور تبدیلی سے لگے گا جس کے باعث مستقبل قریب میں ٹوئٹر بلیو استعمال نہ کرنے والوں کی ٹوئٹس وائرل ہونے کا امکان ختم ہو جائے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر پر بتایا گیا کہ 15 اپریل کے بعد سے الگورتھم کی جانب سے تجویز یا ریکومینڈ کی جانے والی ٹوئٹس میں عام صارفین کے اکاؤنٹس کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔ صرف ویری فائیڈ اکاؤنٹس کی ٹوئٹس ہی فار یو ٹیب میں دکھائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں، ٹویٹر کی قدر میں 50 فیصد سے زائد کمی، ایلون مسک کا اعتراف

ٹوئٹر میں فار یو ٹیب بنیادی طور کمپنی کے الگورتھم کی جانب سے تجویز کیے گئے مواد پر مبنی ہوتی ہے اور اس میں صارف کے اپنے فالوورز کی ٹوئٹس سے زیادہ دیگر ایسے اکاؤنٹس کو ترجیح دی جاتی ہے جو الگورتھم کے خیال میں صارف کو زیادہ دلچسپ محسوس ہو سکتے ہیں۔ تو اس نئی تبدیلی کے بعد عام صارفین کی ٹوئٹس کی ریچ (reach) محدود ہو جائے گی اور ان کی ٹوئٹس کا وائرل ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا۔

ٹویٹر کو خریدنے والے مالک کا کہنا ہے کہ یہی حقیقی طریقہ ہے جس سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس بوٹس کے غلبے کو روکا جا سکتا ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div