معروف میزبان متھیرا کی اداکارہ ریشم پر شدید تنقید
پاکستان کی معروف میزبان اور ٹک ٹاک سٹار متھیرا جو ہر وقت کسی نہ کسی تنازعات کا شکار ہو جاتی ہیں، اب انہوں نے پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
چند روز قبل اداکارہ ریشم نے رمضان ٹرانسمیشن پر بتایا کہ وہ ڈپریشن پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ ڈپریشن صرف اللہ سے انسان کی دوری ہے۔ بچپن میں بھی مجھے اپنے والدین کی کافی کمی محسوس ہوئی حالانکہ میری بہن میرے لیے والدہ کے برابر تھیں۔ لیکن میرا اللہ پر کافی یقین تھا۔
ان کے اس انٹرویو کے بعد کچھ مداحوں نے اداکارہ ریشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کچھ مداحوں نے نقطہ نظر کی حمایت کی ہے۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور میزبان متھیرا نے اداکارہ ریشم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ براہ کرم لوگوں کو الجھن میں نہ ڈالیں، اگر ڈپریشن کے مسائل آئیں تو معالج کے پاس جانا ٹھیک ہے جبکہ دوا لینا بھی ضروری ہے، دماغی بیماری ہوتی ہے، یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے قریب بھی ہتوے ہیں اور پھر بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں، بعض اوقات کچھ بڑے صدمات گھبراہٹ کے حملوں کو ٹھیک نہیں کرتے۔