میکسیکو، امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی، 39 افراد ہلاک
حادثے میں درجنوں افراد زخمی، فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ
میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر امریکی سرحد کے پاس پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کے باعث 39 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ’Ciudad Juarez‘ میں پیش آیا۔
سی این این کے مطابق حادثے میں 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، درجنوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکتی، اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div