تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا؟ مریم نواز

زور زبردستی سے قانون کیخلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں، ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ زور زبردستی سے ہرگز قبول نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟

یہ بھی پڑھیں، عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو بےنقاب کریں گے، مریم نواز

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر، زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل قصور میں پاور شو کا مظاہرہ کریں گی، اُن کی کھڈیاں خاص آمد کے لیے پنڈال اور سٹیج کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div