حکومت کو کہا جا رہا ہے ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں، اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس سے استدعا ہے قومی نوعیت کے مقدمات میں بیٹھیں تو سینئرموسٹ ججزکوبٹھائیں یا فل کورٹ بنائیں، گفتگو
<p>File photo</p>

File photo

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ملک میں آئینی بحران ہے نہ قانونی، صرف رویوں کا بحران ہے، چیف جسٹس سے استدعا ہے قومی نوعیت کے مقدمات میں بیٹھیں تو سینئرموسٹ ججزکوبٹھائیں یا فل کورٹ بنائیں۔ حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ آپ ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے حکومتی قانونی ٹیم نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان اور کامران مرتضیٰ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران قانونی ٹیم کی سپریم کورٹ میں انتخابات سےمتعلق کیس کی سماعت کے امور پر بریفنگ دی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں، ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کئے جا سکتے ہیں، چیف جسٹس

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی مشاورت کا دوسرا دور بھی ہو گا، کابینہ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بحث ہو گی۔ ایسے حالات میں اجتماعی دانش کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کچھ کام پارلیمنٹ نے کرنے ہیں کچھ کام ہیں جو صرف عدلیہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں قانون سازی سے متعلق بھی مشاورت ہو گی، جو سب کا مشترکہ فیصلہ ہوگا وہی مانا جائے گا، ملک میں آئینی بحران ہے نہ قانونی، صرف رویوں کا بحران ہے، قومی نوعیت کے مقدمات میں بیٹھیں تو سینئرموسٹ ججزکوبٹھائیں یا فل کورٹ بنائیں، صوابدیدی اختیار کے خلاف سپریم کورٹ کے اندر سے ہی آواز آ گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حصوں اور ٹکڑوں میں انتخابات سیاسی بحران پیدا کریں گے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے تاکہ معاشی استحکام آئے، کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا، بیٹھ کرایک طریقہ کارطےکرلیا جائے تاکہ لیول پلئینگ فیلڈ ملے، حکومت کو کہا جا رہا ہے کہ آپ ابھی قومی اسمبلی توڑ دیں، کسی ایک شخص کی انا کی بھینٹ نظام کو نہیں چڑھانا چاہیے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div