پاکستان نے چھ ماہ میں کتنے ارب ڈالر کا قرض واپس کیا؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے 6 ماہ میں 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض اور سود واپس کیا۔
مرکزی بینک کے مطابق 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض اور سود رواں مالی سال کے 6 ماہ جولائی تا دسمبر 2022ء میں ادا کیا۔
مزید جانیے : وزارت خزانہ نےملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردیں
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی پہلی سہ ماہی میں 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا گیا جبکہ دوسری سہ ماہی میں تقریباً 6.8 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین نےپاکستان کےذمہ 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں میں پاکستان پر اصل قرض 8.271 ارب ڈالر اور سود 1.945 ارب ڈالر تھا۔
DOLLARS
foreign loans
STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)
Domestic and foreign loans
تبولا
Tabool ads will show in this div