واٹس ایپ کا نیا فیچر، جلد وائس کال میں زبردست تبدیلیاں
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر جدت اپناتے ہوئے اپنے فیچرز اپ ڈیٹ کر دیئے ہیں ، نئے فیچرز میں اب وائس چیٹ اور کال میں زبردست تبدیلیاں متوقع ہیں۔
’ویب بی ٹا انفو‘ کے مطابق آڈیو چیٹ میں بعض بالکل نئی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ جلد ٹویٹر اسپیسِس جیسی سہولیات پیش کی جائینگی۔
بی ٹا ورژن 2.23.7.12 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کال کا نیا انٹرفیس پیش کیا جائیگا۔ کال بٹن کی جگہ لہردار لوگو پیش کیا جائیگا۔ لوگو مینو میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ اس طرح اوپر کی آڈیو بار کو بڑھا جا سکتا ہے۔
’ویب بی ٹا انفو‘ کے مطابق اس طرح گروپ چیٹس کو بہتر بنایا جائے گا جس میں بہت سارے لوگ دوست اور ساتھی آڈیو فائل شیئر کرسکیں گے۔ یعنی نئی جدت میں آنے والے فیچر کو ٹویٹراسپیسس جیسا بنایا جارہا ہے۔
دوسری طرف ماہرین نے اسے سلیک ہڈلزیا ڈسکارڈ وائس ایپ سے تشبیہہ دی ہے۔ امکان ہے وائس آپشن ڈسکارڈ کے زیادہ قریب ہوگا۔
سیم موبائل ویب سائٹ نے آڈیو چیٹ کا نام دیا ہے اور اس کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔ تاہم یہ سب قیاس آرائیاں ہی ہیں۔ دیکھنا یہ ہے اب یہ کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔