امریکا کا زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیان سے اظہار لاتعلقی

زلمے خلیل زاد کے بیانات امریکی خارجہ پالیسی یا بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، ویدانت پٹیل

امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد سوشل میڈیا پر تبصرے یا ٹوئٹس ذاتی حیثیت میں کرتے ہیں، ان کے بیانات امریکی خارجہ پالیسی یا بائیدن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے۔

امریکا نے افغانستان و پاکستان کیلئے امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ خلیل زاد ایک پرائیویٹ شہری ہیں اور سوشل میڈیا پر تبصرے یا ٹوئٹس انہوں نے ذاتی حیثیت میں کئے، ان کے بیانات امریکی خارجہ پالیسی یا بائیڈن انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں تشدد یا ڈرانے دھمکانے کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان میں تمام فریق قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، عوام کو جمہوری طریقے سے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔

ویدانت پٹیل نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکی کے سوال پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

امریکا کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرے گی۔

ان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سنجیدہ، جرأت مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے، سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی دینا، قتل کرنا غلط راستہ ہے۔

پاکستان

افغانستان

ImranKhan

USA

ZALMAY KHALILZAD

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div