سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

25 ہزار سے زائد خاندانوں کے ونٹر کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں.

سعودی عرب نے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے ایک سو ٹن کھجوروں کا تحفہ حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

سعودی سفارت خانے میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔ کابینہ ڈویژن کے نمائندے نے کھجوریں وصول پائیں۔

یہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تحفہ ہیں۔ سعودی حکومت کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستانی بھائیوں کے لئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر خوشی ہے۔ یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینیٹر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دو مراحل میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زائد خاندانوں کے ونٹر کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں.

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div