ساہیوال: مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ، خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

پنجاب میں مختلف حادثات میں 6 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

ساہیوال کے نواز شریف پارک میں حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ کے دوران بزرگ خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں آٹے کی تقسیم کے دوران رش اور دھکم پیل کے بعد بھگدڑ مچ گئی، اس دوران 65 سالہ خاتون جاں بحق اور ایک درجن سے زائد مرد و خواتین زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نہ چلنے کی وجہ سے رش بڑھ گیا تھا، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں 5 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران مختلف حادثات میں خواتین سمیت 6 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

sahiwal

free Atta distribution

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div