حمائمہ ملک کو حجابی تصویر پر کومنٹس کیوں بند کرنا پڑے؟؟
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کو نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ اداکارہ نے کومنٹس کو ہی بند کر دیا۔
حمائمہ ملک نے ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ، جس میں انہوں نے ایک سن گلاسسز اور سر پر اسکارف اوڑھ رکھا تھا۔ تاہم ہیڈکور کے ساتھ حمائمہ نے مغربی ظرز کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ جس پر ان تصاویر کے دوران یہ محسوس ہو رہا ہے کہ حمائمہ کا میک اپ اور اسٹائلنگ کی جارہی ہے ۔
حمائمہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے زیادہ تر منفی کومنٹس کیے ۔ جس کی وجہ سے اداکارہ نے کومنٹس ہی بند کردیئے۔
حمائمہ ملک نے پاکستان کی میگا بجٹ فلم میں دارو نتھنی کا کردار ادا کیا۔ جس میں انہوں نے ایک منفی کردار ادا کیا۔ حمائمہ کی اداکاری کو اس فلم میں بے حد سراہا گیا۔