جماعت اسلامی نے ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا
جماعت اسلامی نے بھی کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں سازش ہوئی ہے، اس بار بھی کراچی کی آبادی کو درست نہیں دکھایا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر قائد میں ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کو ریڈ لائن کہتی ہے، وزارتیں اور مراعات چھوڑ کر ریڈ لائن کا دفاع کرے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سازش ہوئی ہے، اس بار بھی کراچی کی آبادی کو درست نہیں دکھایا جائے گا، تناسب کے اعتبار سے 5 سے 7 فیصد آبادی بڑھا کر دکھا دیں گے، کراچی کی آبادی ٹھیک گنی گئی تو سندھ اسمبلی میں تناسب تبدیل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبادی کا تناسب تبدیل ہونے سے پیپلزپارٹی کا وزیراعلیٰ آنے کا چانس کم ہو جائے گا۔