سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو فون، ایران سے تعلقات کی بحالی پر گفتگو
محمد بن سلمان نے سعودیہ ایران مذاکرات میں ثالثی پر چین کے کردار کو سراہا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کو فون کیا، ایران سے سفارتی تعلقات میں بحالی اور دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات پر گفتگو ہوئی، محمد بن سلمان نے سعودیہ ایران مذاکرات میں ثالثی پر چین کے کردار کو سراہا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ سعودیہ ایران مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مملکت کے کردار کی تعریف کی۔
ایران اور سعودیہ کے درمیان 2016ء سے منقطع تعلقات رواں ماہ بیجنگ میں ملاقات کے بعد بحال کرنے پر اتفاق ہوا تھا، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی رمضان میں مل بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
Iran
xi jinping
CHINA
SAUDIA ARABIA
MOHAMMAD BIN SALMAN
تبولا
Tabool ads will show in this div