وزیراعظم کا سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے پراظہار افسوس
وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا
وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کوحادثے پر اظہارافسوس۔جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمرحومین کےاہلخانہ سےتعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا ۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب میں بس کوپیش آنےوالےحادثےمیں جاں بحق عمرہ زائرین کی مغفرت فرمائےاوردرجات بلند کرے۔
عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی، 20 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ روزسعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی کے باعث 20 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سعودی ریسکیو ذرائع کےمطابق بس حادثہ عسیرریجن میں عقبہ کےمقام پرپیش آیا، حادثےکےبعد بس میں آگ لگ گئی۔بس میں مختلف ممالک کےاقامہ ہولڈرشہری سوارتھے۔
SAUDIA ARABIA
pm shehbaz sharif
Saudi bus accident
تبولا
Tabool ads will show in this div