کریڈٹ کارڈز پر انٹرچینج ای امبرسمنٹ فیس میں کمی کردی گئی
اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پرمرچنٹ چارجز کم کردیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز پرانٹرچینج ای امبرسمنٹ فیس کی شرح کم کرکے 0.7 فیصد اورکریڈٹ کارڈز کیلئے 0.2 فیصد مقررکردی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیٹ بینک نے مرچنٹ ڈسکاونٹ ریٹ کی حد ختم کردی ہے۔ اب مرچنٹس بینکوں کے ساتھ 1.5 فیصد سے کم شرح پر بات چیت کرسکتے ہیں۔
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر دوبارہ مہنگا
واضح رہے کہ کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر32.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے زریعہ 87 ارب روپے کی خریداری کی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔
جنوری کے مقابلہ میں فروری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر0.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔