راولپنڈی: لاپتہ ہونیوالی لڑکی کی گمشدگی کا خوفناک ڈراپ سین
تھانہ واہ کینٹ راولپنڈی کے علاقہ سے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کی گمشدگی کا خوفناک ڈراپ سین ہوگیا۔
معمولی بحث و تکرار پر واہ کینٹ میں لڑکے نے اپنی دوست لڑکی کو بیلچے کے وار کرکے قتل کرڈالا۔ حنا نامی لڑکی 15مارچ کو نجی آفس میں ڈیوٹی پر گئی لیکن واپس گھر نہ پہنچ سکی۔
حنا کے بھائی کی درخواست پر تھانہ واہ کینٹ 17 مارچ کو اغوا کا مقدمہ درج ہوا۔ پولیس تفتیش کرتے ہوئے بالاآخر سفاک ملزم ٹیپو تک پہنچ گئی۔ پولیس کی حراست میں آتے ہی ملزم نے سچ اگل دیا۔
لوٹ مار میں ملوث ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وحشی ملزم نے لاش چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں پھینک دی۔ لاش کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے ٹکڑوں سمیت مزید شواہد کی تلاش بھی جاری ہے۔